دو ٹریکٹروں کی 60 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری

 دو ٹریکٹروں کی 60 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری

دو ٹریکٹروں کی 60 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری محنت کش شہزاد کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں چوری کی واردات نامعلوم چور بھٹہ خشت پر کھڑے ہوئے دو ٹریکٹروں کی 60 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کا خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 140 جنوبی کے رہائشی شاہ ولی خان ولد دلاور خان نے سلانوالی پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیے ایک درخواست دی مقدمہ درج کر لیا۔ سلانوالی میں چوری کی واردات نامعلوم چور ایک غریب محنت کش کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی 40 ہزار روپے مالیت کی بکری چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج سلانوالی کے نواحی چک نمبر 115 جنوبی رسالہ کے محنت کش شہزاد مسیح ولد مختار مسیح کی ایک گھریلو پالتو بکری مالیت 40 ہزار روپے گھر کے باہر بندھی ہوئی تھی کہ نامعلوم چور بکری چوری کر کے لے گیا سلانوالی پولیس نے غریب محنت کش شہزاد مسیح کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں