جعلی روٹ پرمٹ بنانے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا
جعلی روٹ پرمٹ بنانے والے 2افراد کو گرفتار کر لیالیپ ٹاپ، کمپیوٹر، موبائلز، شناختی کارڈز، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس برآ مد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف ائی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بوگس اور جعلی روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ایف ائی اے سب انسپیکٹر اجمل نے آر ٹی اے کی درخواست پر کچہری بازار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اور بوگس روٹ پرمٹ اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس تیار کئے جا رہے تھے ۔ جنہیں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، موبائلز، شناختی کارڈز، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس، روٹ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔ جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔