آئس کے بڑھتے رجحان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا

 آئس کے بڑھتے رجحان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا

آئس کے بڑھتے رجحان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکاآئس کا استعمال چھوٹی عمر کے افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے منشیات فروشوں بھرپور ایکشن اور پے در پے کاروائیوں کے باوجود سرگودھا سمیت ریجن بھر میں نشہ کا شکار بنانے والی دیگر اشیاء کے ساتھ آئس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا، اس کے ساتھ ساتھ نت نئی نشہ آور ادویات اور انجکشنز نے بھی رہی سہی کسر پور کررکھی ہے جو کہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ،افسوس کا مقام ہے کہ آئس اور نشہ آور ادویا ت و انجکشنزکا استعمال پختہ عمر کے ساتھ ساتھ چھوٹی عمر کے افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ، اس نشہ کی وجہ سے نوجوانوں میں نفیساتی عوارض اور پاگل پن کی کیفیت بحیثیت قوم ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، اورباعث تشویش امر یہ بھی ہے کہ آئس اور نشہ آور ادویا ت و انجکشنزکی لت کے بارے میں آگاہی اور تعلیم کی کمی نے اس مسئلہ کو حل کرنا مشکل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان ان کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جرائم اور صحت کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں