نشے میں والدہ اور بھائی پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

نشے میں والدہ اور بھائی پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اندرون شہر بلاک 24 میں نشے کی حالت میں اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم علی حسن اس سے قبل بھی اپنی حقیقی والدہ اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 4 جون کو ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور اسے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جب والدہ کو بچانے کے لیے اس کا چھوٹا بیٹا آگے بڑھا تو ملزم نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

 اور بعد ازاں انہیں گھر سے بھی نکال دیا۔متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور آئے روز گھر میں جھگڑا اور تشدد کرتا ہے ۔پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں