امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں رواں سال محرم غیر معمولی اہمیت کا حامل ، میاں بلال طارق

امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر  میں رواں سال محرم غیر معمولی  اہمیت کا حامل ، میاں بلال طارق

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں رواں سال محرم الحرام غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔

خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے بھر پور سفارتیٰ کردار کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور وطن دشمن قوتیں وطن عزیز میں امن و امان کی صورتحال خراب کر کے قومی ہماری قومی وقار کو ٹھیس پہنچا سکتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان حساس ایام میں اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے اور ہر قسم کے اختلافات اور انتشار سے اجتناب کیا جائے ۔ اپنی رہائش گا پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہم عشرہ محرم الحرام کے دوران اور وحدتِ امت کے فروغ میں کامیاب ہو گئے تو یہ اﷲ تعالی، رسول اکرم اور خانوادہ رسول کی خوشنودی کا باعث ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں