جواری گرفتار، 53200 روپے 1 موبائل فون
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )تھانہ کمرمشانی پولیس کی کاروائی، 2 جواری گرفتار، وٹک رقم 53200 روپے ، 1 موبائل فون برآمد، مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی سب انسپکٹر وسیم اکبر خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 2 جواری محمد تنویر اور شفاء اﷲ سکنائے خدوزئی کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 53200 روپے 1 موبائل فون برآمد کیا۔ جبکہ 2 جواری موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے تحرک جاری ہے ۔تمام جواریوں کے خلاف تھانہ کمرمشانی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔