ڈی پی او میانوالی کا واں بھچراں کے علاقہ شادیہ میں محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ

ڈی پی او میانوالی کا واں بھچراں  کے علاقہ شادیہ میں محرم کے  جلوس کے روٹ کا دورہ

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی کا شادیہ میں محرم الحرام پر نکلنے والے جلوس کے روٹ کا وزٹ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈی سی میانوالی اسد عباس مگسی نے واں بھچراں کے علاقہ شادیہ میں محرم الحرام پر نکلنے والے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کرنے اور مین سرگودھا روڈ کی سائیڈ کو قناتوں سے بند کرنے کی ہدایات دیں۔ڈی سی میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو جلوس کے روٹ پر صفائی کے انتظامات کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کے قیام کی غرض سے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں