مڈھ رانجھا میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے کی بناء پر شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھااشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے کی بناء پر شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور۔ مڈھ رانجھامیں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔
اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کے باعث دوکانداروں نے چکن،سبزیاں ،دالیں ،چاول سمیت اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانے نرخوں پر بدستور فروخت جاری رکھی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری طور پرکاروائی عمل میں لائی جائے اور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔