پٹرول پمپ مالکان کو چیکنگ کے نام پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں،پٹرولیم ایسوسی ایشن
جوہرآباد(نمائندہ دنیا )پٹرولیم ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کا ہنگامی اجلاس حاجی دلدار خان بلوچ کی قیادت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔
جس میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران شریک تھے ، اجلاس میں پٹرول پمپوں کے مالکان اور پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کو کاروبار جاری رکھنے میں درپیش مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع خوشاب کے مختلف پٹرول پمپس پر آئے روز مختلف اداروں اور پیرا فورس کے افسران کی جانب سے چیکنگ کے نام پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں جس سے پٹرولیم کے کاروبار سے وابستہ افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اگر اس روایت کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ایسوسی آئندہ کے لئے نئے