رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے رکشے میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواحادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔