یونیورسٹی آف سرگودھا میں آج ریسرچ انسینٹو ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہو گی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں  آج ریسرچ انسینٹو ایوارڈز  تقسیم کرنے کی تقریب ہو گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا آج بروز سوموار نون بزنس سکول میں ریسرچ انسینٹو ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کرے گی۔

 جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ کو ان کی نمایاں تحقیقی خدمات اور علمی کامیابیوں کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔معروف سماجی رہنما، ماہرِ تعلیم اور ستارہ امتیاز و ہلالِ امتیاز کے حامل ڈاکٹر امجد ثاقب تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں