ایس ڈی او پیرا فورس کا حمید ٹاؤن کی مختلف دکانوں کا دورہ

 ایس ڈی او پیرا فورس کا حمید ٹاؤن  کی مختلف دکانوں کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ایس ڈی او پیرا فورس ظفر خان نے حمید ٹاؤن کی مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر دکانداروں کے نرخ ناموں، فروخت کے ریکارڈ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، معائنے کے دوران خاکی کریانہ اسٹور پر متعدد اشیاء مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی تھیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں