ن لیگ کی حکومت کے وعدوں کی تکمیل کا عمل جاری ، شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اہل سرگودھا سے محبت کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ۔۔۔
انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جہاں بہت سے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے وہاں پر اب سرگودھا یونیورسٹی کے سامنے پیڈ سٹرین پل کی تعمیر کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں اورسرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لیے جو وعدے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے کیے تھے ان کی تکمیل کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ بیوٹیفکیشن کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے انشاء اﷲ اہل سرگودھا آنے والے دنوں میں حقیقی معنوں میں سرگودھا کا بدلتا ہوا نقشہ دیکھیں گے اور یہ شاہینوں کا شہر نظر آئے گا اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں بھی وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کام جاری ہیں اس کے علاوہ بھلوال میں ایک ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا جبکہ باقی تحصیلوں میں بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔