شہریوں کو جلد از جلد ترقیاتی کاموں سے نجات دلوائی جائے ، تاجر

 شہریوں کو جلد از جلد ترقیاتی کاموں  سے نجات دلوائی جائے ، تاجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے کمشنر سرگودھا سے استدعا کی ہے کہ وہ شہریوں کو جلد از جلد شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے جو مشکلات ہیں ان سے نجات دلوائی جائے سٹی روڈ کے ساتھ ہی ٹھیکیدار نے میاں خان روڈ پر کام شروع کر دیا۔

جبکہ پچھلے کام جوں کے توں تو پڑے ہیں جس سے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں اگر ٹھیکیدار نے مقررہ مدت میں کام پورے نہ کیے تو آنیوالے برسات میں شہر کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی ان کاموں کی وجہ سے شہر کے تمام علاقوں میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ کمشنر سرگودھا ٹھیکیدار کو ہدایت کریں کہ پہلے ایک کام کو مکمل کر کے پھر اگلے کام کو شروع کریں تاکہ کام بروقت نہ صرف مکمل ہو سکے بلکہ شہریوں کو جو مشکلات ہیں اس سے بھی نجات مل سکے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں