گرمی سے بچنے کیلئے چھٹی کے روز نہروں کا رخ بدستور جاری

گرمی سے بچنے کیلئے چھٹی کے روز نہروں کا رخ بدستور جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہروں پر نہانے کی پابندی کے باوجود لوگوں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گرمی سے بچنے کیلئے چھٹی کے روز نہروں کا رخ بدستور جاری رکھا ہوا ہے اور مختلف مقامات پر بچوں’ نوجوانوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلئے نہروں پر نہاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں صاف پانی میسر نہیں زیر زمین پانی انتہائی کڑوا اور بالوں کیلئے نقصان دہ ہے اس لئے مجبوراً نہروں پر نہانے کیلئے آتے ہیں یا تو بلدیہ سرگودھا شہریوں کو میٹھا پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ نہروں پر نہانے کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں