شہر اور گردونواح میں اتوار کے روز بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں اتوار کے روز بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ،صبح سویرے ہی سورج نکلنے کیساتھ گرمی میں اضافہ ہوگیا۔
جس کی وجہ سے بازاروں’ گلی’ محلوں میں ہو کا عالم رہا دیہی علاقوں سے خریداری کیلئے آنیوالے لوگوں کی تعداد بھی کافی کم رہی گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ساتھ شہر کے کئی علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کیلئے مشکلات کا سامنا رہا۔