حساس ادارے کے ملازم سے جمع پونجی ہتھیانے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دے کر حساس ادارے کے ملازم سے عمر بھر کی جمع پونجی ہتھیانے پر خاتون اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
موضع سنیکہ کے رہائشی محمد ناصر نے پولیس کو بتایاکہ کچھ عرصہ قبل میڈم ناز اور وقاص میرے پاس آئے جنہوں نے کہا کہ ہم ایس اینڈ ایس مارکیٹنگ کے تحت پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں آپ بھی بیس لاکھ روپے دیں آپ کو پانچ فیصد ماہانہ منافع دیا جائے گا ، جس پر میں نے بیس لاکھ روپے دیئے بعدازاں ملزمان نے اصل رقم ہڑپ کرنے کے ساتھ ساتھ منافع کی رقم دینے سے بھی صاف انکار کر دیا،جس پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔