ملک حمزہ پرویا کی وفات پرتعزیتی اجلاس

ملک حمزہ پرویا کی وفات  پرتعزیتی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے سینئر فزیو تھراپسٹ اور فزیو آگاہی سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد فیضان عادل، ملک سلمان اور عدن وڑائچ کے قریبی اور دیرینہ دوست ملک حمزہ پرویا کی وفات پر ایک خصوصی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

 اجلاس میں شرکاء نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد فیضان عادل، ملک سلمان، عدن وڑائچ، داؤد پرویا، اسد چیمہ اور جواد پرویا کا کہنا تھا کہ ملک حمزہ پرویا کی موت ایک بڑا صدمہ ہے اور ہم اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں