کسی بھی ملک کی ترقی میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں ،منیر کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے یہ ادارے نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں اس وقت حکمران جو کچھ عوام کے ساتھ کر رہے ہیں یہی وجہ ھے یہ لوگ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں انشاء اﷲ بلدیاتی تو کیا انہیں عام انتخابات میں بھی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا آئندہ کوئی ان کی ٹکٹ لینے کے لیے امیدوار نہیں ملیں گے۔ ان کی کارکردگی سے لگ رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم اور وزیراعلی بھی کسی اور جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔