پاکستان میں غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ، عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور لوگ کس طرح اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر گزارا کر رہے ہیں ۔
یہ غریبوں کی بستیوں میں جا کر پتہ کریں حضرت عمر نے فرمایا تھا کہ دریا کے کنارے اگر کتا بھی بھوک سے مر گیا تو اس کی ذمہ داری عمر پر ہوگی جبکہ آج پاکستان میں کوئی دن ایسا نہیں جب کوئی غریب بھوک کی وجہ سے خود کشی نہ کر رہا ہو اس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی۔ کیونکہ یہ اپنی عیاشیوں میں اس قدر غرق ہو چکے ہیں کہ غریبوں کا احساس ہی نہیں ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ وہ غریبوں کا سوچیں وگرنہ وقت تو گزر جائے گا اور زندہ وہی لوگ رہتے ہیں جو دوسروں کے لیے کام کرتے ہیں.