اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ، مائنز لیبر فیڈریشن
اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ، مائنز لیبر فیڈریشن کانکن راشن کارڈ\'\' کا اجراء اور تعلیمی وظائف جیسے فلاحی منصوبے انتہائی قابلِ ستائش
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )بجٹ میں دیہاڑی دار کا نکنوں کی اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک نے حکومتِ پنجاب اور اربابِ اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دیہاڑی دار کانکنوں کی اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ یقینی بنایا جائے ۔ اپنے ایک اہم اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے \'\'مریم نواز کانکن راشن کارڈ\'\' کا اجراء اور تعلیمی وظائف جیسے فلاحی منصوبے انتہائی قابلِ ستائش ہیں، لیکن کمر توڑ مہنگائی کے پیشِ نظر بنیادی اجرت میں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے ، جس سے مزدور شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔را سعید خٹک کا کہنا تھا کہ مائنز حادثات اور اجرتوں میں اضافے کی راہ میں \'\'غیر قانونی پیٹی ٹھیکداری نظام\'\' سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے محکمہ معدنیات و کانکنی پنجاب کی جانب سے غیر قانونی مائننگ کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور غیر قانونی پیٹی ٹھیکداری کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے تاکہ کانکنوں کو ان کا جائز حقِ محنت مل سکے اور کانوں کے اندر حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنا کر قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔