گرمی اور تپش کے موسم میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں

گرمی اور تپش کے موسم میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں

گرمی اور تپش کے موسم میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں گاوں کے لوگ مارے مارے پھر رہے ہیں ،کوئی پرسان حال نہیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کی سرحدی یونین کونسل پدھراڑ کے گاوں پیل کے مکینوں کو گرمی اور تپش کے شدید رترین موسم میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، گاوں کے لوگ حصول آب کیلئے مارے مارے پھر رہی ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، علاقہ کے مکینوں کے مطابق واٹر سپلائی کا نظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے جس کی وجہ سے انہیں تین چار روز بعد صرف بیس منٹ کیلئے پانی فراہم کی جاتا ہے جو ان کی ضرورت پوری نہیں کرتا ، انہوں نے کہا کہ گاوں کے مکینوں سے ماہانہ آٹھ سو روپے بل کی وصولی کے باوجود پینے کے پانی کی عدم دستیابی ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی حلقوں سے منتخب ہونیوالے اراکین اسمبلی کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقہ کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ، انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ارباب اختیار،ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں سے استدعا کی کہ واٹر سپلائی سکیم پیل میں پائے جانیوالے فنی نقائص کو دور کر کے شہریوں کو تسلسل کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں