مسلح افراد کا2بھائیوں پر تشدد ، نقدی،زیورات لوٹ لئے

مسلح افراد کا2بھائیوں پر تشدد ، نقدی،زیورات لوٹ لئے

مسلح افراد کا2بھائیوں پر تشدد ، نقدی،زیورات لوٹ لئے عبدالحنان اپنے بھائی اور کزن کیساتھ مو جو د تھا ملزموں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے دو بھائیوں کو قابو کر کے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر سامان سے محروم کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنا دیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالحنان نامی شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بھائی اور کزنز کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر رن پوائنٹ پر انہیں قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ ان سے نقدی، زیورات، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں