حاجی ظفراقبال قریشی حج کر کے واپس وطن پہنچ گئے
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کی عوامی سماجی شخصیت معروف بزنس مین فارماڈسٹری بیوٹر یونین ضلع میانوالی کے سرپرست اعلیٰ،چیف ھایگزیکٹیو غفاراللہ میڈیسن کمپنی میانوالی حاجی ظفراقبال قریشی حج بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل کر کے واپس وطن پہنچ گئے۔
اس موقع پر غفار اللہ میڈیسن کمپنی کے ملازمین دوست احباب اور رشتہ داروں فارما ڈسٹری بیوٹرز نے انہیں گھر آ کر دلی مبارکباد پیش کی ان کیلئے مزید نیک تمناؤں کا اظہارکیا انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی حاجی ظفراقبال قریشی کی یہ عظیم سعادت اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے ہوئے دریں اثناء حاجی محمد ظفر اقبال قریشی کو مبارکباد دینے کیلیئے عزیز و اقارب ، دوست احباب اور فارما ڈسٹری بیوشن کی جانب سے آمد کا سلسلہ جاری وساری ہے معزز مہمانوں کی آب زم زم عجوہ کھجور سمیت مختلف قسم کی کھجوروں مٹھائی اور مشروبات سے خاطر تواضع کا سلسلہ بھی جاری ہے