غریب عوام کی طرف حکومت توجہ دینے کے لیے تیار نظر نہیں آرہی ،جماعت اسلامی

 غریب عوام کی طرف حکومت  توجہ دینے کے لیے تیار نظر نہیں  آرہی ،جماعت اسلامی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا کہ ملک کی غریب عوام کی طرف حکومت توجہ دینے کے لیے تیار نظر نہیں آرہی اور یہ صورتحال کسی بھی طرح پاکستان کے حق میں بہتر نہیں ہے۔

 پاکستان میں معاشی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ سیاسی عدم استحکام بھی کاروبار کو متاثر کر رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اسی میں ہی ملک و قوم کی بہتری ہے ،جماعت اسلامی عوامی فلاحی و بہبود کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور حکومت کے جانبدارانہ فیصلوں کا ہر ممکن محاسبہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں