دیرینہ رنجش ،باپ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ رنجش کی بناء پر باپ بیٹے کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں لیاقت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزمان نے انہیں قابو کرلیا اور دونوں باپ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔