گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ،دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے راجباہ روڈ پر سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے قبضے سے گیس سلنڈرز اور ری فلنگ کا سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔