نہری پانی کی قلت محکمہ اریگیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ، ملک محمد یعقوب
خوشاب(نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد یعقوب طارق نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں نہری پانی کی قلت محکمہ اریگیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
کسانوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کا منصفانہ نظام ہونے کے باوجود ضلع خوشاب کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملتا جس کی وجہ سے اس ضلع کی زرعی معیشت خطرات میں گھری ہوئی ہے اور غریب کاشتکاروں کے اجناس کے پیداوری اخراجات تک پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔، انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کا زیادہ ترر رقبہ نہر مہاجر برانچ اور تحصیل نور پور کا کچھ حصہ دلیوالا برنچ سے سیراب ہوتر اتھا ، لیکن اسے وارہ بندی کی لپیٹ میں لے کر اکثر بند رکھا جاتا ہے بالخصوص جب فصلات کو آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت ان نہروں میں پانی کی ا یک بوند تک نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کی ذمہ داری ہے کہ وارہ بندی کے ظالمانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات جائیں۔