سوشل میڈیا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کریں

سوشل میڈیا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کریں

سوشل میڈیا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کریںکسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز مواد کی تشہیر سے گریز کریں،میانوالی پولیس

 میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کا سوشل میڈیا صارفین کے نام اہم پیغام محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر میانوالی پولیس تمام سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کرتی ہے فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر)، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز* کا استعمال انتہائی ذمہ داری، احتیاط اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔تمام شہری یاد رکھیں کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، دھمکی آمیز مواد، فرقہ وارانہ پوسٹس، افواہوں، جھوٹی خبروں یا قانون شکنی پر مبنی مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔۔وٹس ایپ گروپس کے ایڈمن حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے گروپس کو موڈ پر رکھیں اور کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا نفرت آمیز مواد کی تشہیر سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں