انجمن فلاح مریضان غریب مریضوں کو سہولیات میں مدد فراہم کر رہی ،سلطان محمود وڑائچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرپرست دوئم انجمن فلاح مریضان ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ رضاکاروں پر مشتمل یہ انجمن بغیر کسی معاوضے کے ہسپتال آنے والے غریب مریضوں کی رہنمائی، دوائی کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات میں مدد فراہم کر رہی ہے ۔
دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو وارڈز، لیبارٹری اور ڈاکٹرز تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔ انجمن کے رضاکار اب مریضوں کو ہسپتال کے اندر رہنمائی دیتے ہیں، ٹیسٹ کے طریقہ کار سمجھاتے ہیں اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کرتے ہیں۔سرپرست دوئم اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ کا کہنا ہے کہ \"ہمارا مقصد صرف خدمت ہے ۔ جب کوئی مریض درد میں ہوتا ہے تو اس کے لیے ہسپتال کا راستہ آسان کرنا ہی سب سے بڑی عبادت ہے