6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمات درج
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ کمرمشانی پولیس کی کاروائی، 6ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی سب انسپکٹر وسیم اکبر خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ یعقوب خان سکنہ کچہ کمرمشانی سے پسٹل 30 بور موزر، اسلام شاہ سکنہ مندہ خیل سے کلاشنکوف، محمد ساجد سکنہ مندہ خیل سے بندوق 12 بور ڈبل بیرل، محمد کامران سکنہ مندہ خیل سے پستول 12 بور، احسن علی سکنہ محلہ تانی خیل سے پسٹل 30 بور، مہر خان سکنہ کمرمشانی سے پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔