ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔
ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر مبشر مقصود اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ اللہ نور ولد قطب خان شہزاد سکنہ ہرنولی سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کر لیا۔