منشیات فروش گرفتار 2400 گرام چرس برآمد
داودخیل(نماندہ دنیا)تھانہ داؤد خیل پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2400 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر مقبول خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ طاہر اقبال ولد محمد عظیم سکنہ داؤد خیل سے 2400 گرام چرس برآمد کی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ داؤد خیل میں مقدمہ درج کر لیا۔