جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

شاہ پورصدر (نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہ پور نے ایک لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر عنصرعباس سکنہ شاداب کالونی سرگودہا کی مدعیت میں فرخ اقبال سکنہ یونیورسٹی روڈ سرگودہا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عنصر نے رپورٹ درج کرائی کہ فرخ اقبال نے روبروگواہان اس سے اپنی ضرورت کیلئے ایک لاکھ روپے ادھار لئے اور ایم سی بی بینک شاہ پور برانچ کا چیک دیا جو مطلوبہ کیش نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں