شہر اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش

شہر اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا وہاں موسم خوشگوار ہونے پر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔۔۔

 تفصیل کے مطابق منگل کی علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، اور حسب سابق بلدیہ کے اربن مون سون کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ، سیوریج نظام کی بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بارش اور گٹروں ملا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلا سے دوچار ہونا پڑا، دوسری جانب لوگ بارش اور خوشگوار موسم سے بھی لطف اندو ز ہوتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں