کندیاں پکہ میں نئے تحصیلدار کا لاگ اِن نہ بن سکا
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پکہ میں نئے تحصیلدار کا لاگ اِن نہ بن سکا، شہری مشکلات کا شکار مبینہ ذرائع کے مطابق کندیاں پکہ میں نئے تعینات ہونے والے تحصیلدار محمد شیر کو تعینات ہوئے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
تاہم تاحال ان کا سرکاری لاگ اِن فعال نہیں کیا جا سکا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق تحصیل آفس پپلاں میں تعینات ایک دوسرے تحصیلدار کی جانب سے سپر لاگ اِن کے ذریعے رجسٹریوں اور انتقالات کے معاملات نمٹائے جا رہے ہیں جبکہ بعض شہریوں کا الزام ہے کہ ان سے کام کے عوض 5 فیصد تک رقم وصول کی جا رہی ہے ۔