نشے دھت زمینداروں نے عالم دین قاری فتح محمد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار) شاہ پور کے قصبہ بونگہ سگھوال میں شراب کے نشے دھت زمینداروں نے علاقہ کے معروف عالم دین قاری فتح محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے چھوڑ دیا۔
مضروب قاری فتح محمد نے رپورٹ درج کرائی کہ 5 جون کو رات گیارہ بجے الزام علیہ خدا بخش نے اسے فون پر کال کر کے کہا کہ ہمیں برف کی ضرورت ہے ، برف دے جاو، جب قاری فتح محمد برف لے کر خدا بخش کے ڈیرہ پر گیا تو وہاں بشو کنڈان ، علی شان گوندل ، ذیشان عرف شانی پٹھان ، ہمایوں میکن موجود تھے ، سب افراد شراب کے نشے میں دھت تھے جنہوں نے اسے پکڑ کر بٹھا لیا اور اسے زدوکوب کرنا شروع کر دیا ۔ شراب کی بوتلوں سے اسے مارا پیٹا، شور واویلا سن کر اہل دیہہ اکٹھے ہو کر آگئے اور اس کی جان بخشی کرائی ، پولیس تھانہ شاہ پور نے مضروب کی درخواست پر وقوعہ کے دس دن بعد الزام علیہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔