اشتہاری دوران ویریفیکیشن پولیس نے دھر لیا
میانوالی (نامہ نگار )گوجرانوالہ سے پپلاں آنے والا اشتہاری دوران ویریفیکیشن پولیس نے دھر لیا معلوم ہوا ہے۔
کہ گجرانوالہ پولیس کو مطلوب ملزم پپلاں خدمت سینٹر پر پولیس ویریفکیشن کرانے کے لیئے آیا جس کا بذریعہ کمپیوٹر پولیس ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ اشتہاری نکلا جسے پپلاں پولیس نے حراست میں لے لیا حفیظ رسول ڈسٹرکٹ گوجرانولہ کے تھانہ گھکڑ منڈی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری تھا۔ملزم کو پپلاں پولیس کے حوالے کردیا گیا اور اس کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی کر کے گجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔