15 فٹ گہرے پانی کے تالاب میں گائے گر گئی
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں ایک گھر میں بنے 15 فٹ گہرے پانی کے تالاب میں گائے گر گئی۔
جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اہلکار فوری گھر پہنچ گئے اور کافی تگ و دو کے بعد گائے کو تالاب سے باہر نکال لیا تاہم تالاب میں گرنے سے گائے معمولی زخمی ہوئی اہلخانہ نے گائے نکالنے پر ریسکیو 1122اہلکاران کا شکریہ ادا کیا ۔کہ انہوں نے اس مصیبت سے نجات دلوائی