پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں معمول پر نہ آسکیں

 پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں  معمول پر نہ آسکیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کے باوجود میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں معمول پر نہ آسکیں۔

 غربت اور مہنگائی کے پنجوں میں جکڑے ہوئے مفلوک الحال شہری اب بھی مہنگا پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ، عوامی حلقوں کے مطابق حکمرانوں نے آئے روز پٹرول کی قیمتیں بڑھائے کا معمول رکھا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ تھری ڈیجٹ اضافہ کے بعد عوام کی فریاد بھی سنگل ڈیجٹ کمی کا لولی پاپ دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کا معمول پر لانا دشوار ہو چکا ہے ۔انہوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران عوام کو پٹرول کی مد میں ریلیف دینے میں واقعی مخلص ہیں تو تیل کی قیمتوں کو عالمی منڈی کے ساتھ مربوط کر دیں،اس کے بغیر پٹرول کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ممکن ہی نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں