گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)پولیس خدمت مرکز پپلاں کی کاروائی،گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتارڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے تمام خدمت مراکز پر شہریوں کی ویری فکیشن اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔
انچارج پولیس خدمت مرکز پپلاں اور انکی ٹیم نے پولیس ویری فکیشن کیلئے آنے والا شخص حفیظ رسول ولد غلام رسول کو سسٹم میں چیک کیا تو وہ ڈسٹرکٹ گوجرانولہ کے تھانہ گھکڑ منڈی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری تھا۔ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ پپلاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی کرکے گجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔