‘‘ہم سخن بھیرہ’’ کے اجلاس میں اردو ادب کی قدیم اور تہذیبی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ
بھیرہ (نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں منعقدہ ادبی فورم ‘‘ہم سخن بھیرہ’’ کے اجلاس میں اردو ادب کی قدیم اور وقیع صنفِ داستان کے فنی، فکری اور تہذیبی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر دبیر عباس سید نے کی۔
اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ‘‘داستان محض قصہ کہانیوں کا نام نہیں بلکہ یہ ہماری تہذیبی، ثقافتی اور ادبی روایت کا اہم عکاس ہے پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ پروفیسر ریاض حسین عامر نے ‘‘اردو داستان کے بنیادی مباحث’’ کے موضوع پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اردو داستان کردار نگاری، واقعاتی تسلسل اور تخیلاتی وسعت کے اعتبار سے عالمی ادب میں ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے۔