خاتون کے گھر پر رات کے وقت فائرنگ
شاہ پورصدر (نامہ نگار ) مقدمہ بازی کی رنجش پر نواں جھنگ اور بندیال ضلع خوشاب کے دو مسلح افراد نے شاہ پور کی احمد کالونی میں ایک خاتون ناصرہ بتول کے گھر پر رات کے وقت فائرنگ کر دی۔
اہل خانہ نے چھپ کر جان بچائی ، ناصرہ بتول زوجہ عبدالجبار نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ رات کے وقت فیملی کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی کہ رات دس بجے مہر طارق وینس ، بلال طارق ساکنان نواں جھنگ ، سکندرحیات ساکن بندیال ضلع خوشاب ہنڈا 125 پر آئے اور اس کے گھر کے صحن اور گیٹ پر پستولوں سے فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ کی آواز سن کر اکرام اللہ اور محمد اکبر ساکنان دیہہ موقع پر پہنچ گئے ۔ جنہیں دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے ، وجہ عناد مدعیہ اور ملزمان کے درمیان مقدمہ بازی کی سابقہ رنجش بتائی گئی ہے۔