جنگ بندی پاکستان کا بہترین کردار ،اقبال خان ککے زئی
پاکستان امن کا داعی ہے اورکسی بھی اسلامی ملک کو کبھی تنہانہیں چھوڑے گا
بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر و جنرل سیکرٹری پی پی 72اقبال خان ککے زئی نے کہا ہے کہ امریکہ ،ایران جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا بہترین کرداراداکرکے پوری دنیا میں پاکستان کے نام کو روشن کردیا ہے میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف اورفیلڈمارشل حافظ سید عاصم منیر نے بے مثال کرداراداکرکے پوری دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان امن کو پسند کرتا ہے یہ با ت انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایران اورامریکہ کے درمیان جنگ بندی سے لیکرمعاملات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے میں پاکستان نے اپنا بہترین کرداراداکرتے ہوئے پوری دنیا میں یہ باورکروادیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے۔ اورکسی بھی اسلامی ملک کو کبھی تنہانہیں چھوڑے گا بلکہ اپنے اسلامی برادرممالک کیلئے بہتری اورامن کیلئے کوششیں کرتا رہے گا ۔