محرم کے دوران امن و امان کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ،آر پی او سرگودھا

محرم کے دوران امن و امان کے قیام کو  ہرصورت یقینی بنایا جائے ،آر پی او سرگودھا

میانوالی (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کی میانوالی آمد، محرم الحرام کے سیکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران سے اجلاس۔

آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کے ہمراہ ضلع میانوالی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، امن و امان اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔س موقع پر محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی پلان، حساس مقامات کی نگرانی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ٹریفک انتظامات، ایمرجنسی رسپانس اور بین الادارہ جاتی رابطوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ، جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور سیکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں