ملک کی اقتصادی حالت سودی نظام کی وجہ سے تباہ و برباد ،مولانا عتیق الرحمان

ملک کی اقتصادی حالت سودی نظام کی  وجہ سے تباہ و برباد ،مولانا عتیق الرحمان

میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کمر مشانی سرکل مولانا عتیق الرحمان نے کمرمشانی کارکنان کی ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت سودی نظام کی وجہ سے تباہ و برباد ھے سود کی وجہ سے معاشرتی بگاڑ اور فساد کا سامنا ھے ملک وقوم پر چند سرمایہ دار خاندان باری باری قابض ھیں۔

اور تمام اداروں پر انکی اجارہ داری قام ھے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ھو رھا ھے سرکاری اداروں میں کرپشن بدیانتی اور رشوت کا بازار گرم ہے قوم کو اب عادلانہ نظام کی ضرورت ھے جو کہ حضورپاک ﷺ کا لایا ھوا شرعی نظام ھے اسی میں قوم کی بقا  ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں