ٹاون و میونسپل کمیٹیوں کے نکاح رجسٹرار فیس میں اضافے کا فیصلہ
2500 فیس کو یکم جولائی سے بڑھا کر اب سالانہ 5 ہزار کیا جا رہا ہے
میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب ادارہ لوکل گورنمنٹ نے میانوالی سمیت ٹاون و میونسپل کمیٹیوں کے نکاح رجسٹرار فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے یہ پہلے نکاح رجسٹرار کے رجسٹر کی فیس سالانہ 2500تھی باوثوق ذرائع کے مطابق جسے یکم جولائی سے بڑھا کر اب سالانہ 5 ہزار کیا جا رہا ہے نکاح رجسٹرار حضرات نے اتنی بڑی فیس کو ظلم عظیم قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سالانہ فیس کو دو ہزار ہی رکھا جائے تاکہ اس کا رجسٹرار پہ بوجھ نہ پڑے اور وہ آسانی سے کام کر سکے۔