محرم میں امن وامان کو بطریق احسن انجام دیا جائیگا ،اے سی

محرم میں امن وامان کو بطریق احسن انجام دیا جائیگا ،اے سی

بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر آفس بھلوال میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں امن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر وحیدحسن گوندل نے کی میٹنگ میں ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت بھٹی۔۔۔

ایس ایچ اوسٹی حسنات سعید ،ایس ایچ اوصدرمحمدضیاء ،صدرمرکزی امام بارگارہ سید اقبال حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری مرکزی امام بارگاہ راجہ امجدحسین ،سید مقصود شاہ ،صدرجماعت اہلسنت علامہ پیرعامر اسلم ساہی قادری ،ڈاکٹرمبشراحمد گجر ،چوہدری محمداکرم آرائیں ،رانا فیاض نقشبندی ،لیاقت علی حیدری ،محمدعلی سندرانہ ،رانا جاوید ،سید تصورحسین شیرازی ،رانا عمران سلطان ،سید غلام عباس شاہ سمیت دیگران شریک تھے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحیدحسن گوندل نے کہا کہ محرم الحرام کے ان ایام میں امن وامان سمیت دیگر معاملات کو بطریق احسن انجام دیا جائے گا جس کے لئے ہر مکتبہ فکر کی شخصیات علماء کرام ، تاجران سمیت شہری اپنا بھرپورتعاون کرتے ہوئے محرم الحرام کے ان ایام میں بھائی چارے کی فضاء کو برقراررکھتے ہوئے امن کا گہوارہ بنائینگے اس موقع پر امن کمیٹی بھلوال کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر وحیدحسن گوندل کو اپنے تعاون کی بھرپوریقین دہانی کروائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں