حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے حالات معمول پر لائے ، شہادت اعوان
خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدکی کے خاتمہ کیلئے اٹھائے جانیوالے مثبت سفارتی اقدامات کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے حالات کومعمول پر لانے اور وہاں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنت نظیر وادی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے ہونیوالے احتجاجی مظاہروں اور پر تشدد کاروائیوں کے دوران ہو نیوالی ہلاکتوں سے ہمارا قومی وقار مجروع ہو رہا ہے اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو وادی کشمیر میں فسادات کو پھیلنے سے روکنا دشوار ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں انتخابات قریب ہیں اور انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد کیلئے امن امان کی قضا پیدا کرنا ضروری ہے ۔