مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جوہرآباد فرضی مشقوں کاعملی مظاہرہ
فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کرنا
خوشاب(نمائندہ دنیا )محرم الحرا م کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جوہرآباد فرضی مشقوں کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی نے فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ دیکھا فرضی مشقوں میں محکمہ پولیس،سی ٹی ڈی ،سول ڈیفنس ریسکیو1122 ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں نے حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے فرضی مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کو الرٹ کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر محرم الحرام کو پرامن بنانے کے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔